شاہین خالد بٹ ایم ڈی پاکستان بیت المال مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آ ئی این پی) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر شاہین خالد بٹ کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی لگادیا ہے۔کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین خالد بھٹ نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے۔مستحق غریبوں کا علاج معالجہ مفت کرنے کی غرض سے آیا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرٹ پر کسی صورت پر بھی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سست روی کا شکار ہے اسے بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جو وژن دیا ہے اسی کے مطابق محکمے کو لے کر آگے چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ان افسران اور ملازمین کا سب سے زیادہ احترام کروں گا جو میرٹ اور سینیارٹی پر کام کریں گے۔ غریبوں کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستان کمیشن کا بھی چیئرمین رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا جو انصاف کی جلد اور فورا فراہمی کا منشور ہے اس پر عمل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے ایک ٹاسک سونپا ہے جس پر ہر صورت میں عمل ہوگا۔
شاہین خالد بٹ