تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمن

  تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی) سربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مختلف مکاتب فکر ساتھ ہیں، تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا۔ سربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے جامعہ اسلامیہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج مدارس پر ایک مشکل ضرورہے لیکن انشاء اللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا۔انہوں نے کہاکہ مدارس مخالفین ناکام ہونگے، مخالفین کا موقف اصولی،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے،علما کو آپس میں لڑا یاجارہاہے مگروہ بھائی بھائی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -