سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہیں: پی ٹی آئی 

سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہیں: پی ٹی آئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔پارلیمانی پارٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے، پارلیمانی پارٹی نے بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیہ بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں کہ ملک ا?گے چلے اور ترقی کرے، ملکی ترقی کے لیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔اعلامیہ کے مطابق سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت کے کل خطاب سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے شیر افضل مروت کے بیان پر تحفظات کا اظہار کر دیا، اراکین کا کہنا ہے کہ یہ بیان نہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہے اور نہ پارٹی کا بیانیہ ہے، شیر افضل مروت سے پارٹی نے اس بیان کی وضاحت طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ کچھ اراکین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، جو اراکین پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کی نشاندہی کرنی چاہئے،ہمیں کل حکومتی وزرا کے خطاب کے دوران شیر افضل مروت نے بات کرنے سے روکا۔ 

تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -