ہوپ کے سابق چیئرمین مقبول احمدمرحوم کی اہلیہ سپرد خاک
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) طواف گروپ اور ہوپ پاکستان کے سابق مرکزی چیئرمین حاجی مقبول احمد مرحوم کی اہلیہ، ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری، رضوان الرحمان،احسان الرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر مصطفی ٹاؤن کے پارک، بعد نمازِ مغرب تبلیغی مرکزرائیونڈ میں ادا کی گئی، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں حاجی مقبول احمد کے پہلو میں تبلیغی مرکز سے ملحقہ قبرستان میں سپردِخاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی رہائش ایجوکیشن ٹاؤن نزد مصطفی ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں ہے۔