فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس پر بین الاقوامی سیمینار
لاہور(پ ر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الااقوامی طبی، تحقیقی کانفرنس2024 کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) کے اشتراک سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بین الااقوامی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں برطانیہ سے آئے ماہرین طب بشمول فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) سے ڈاکٹر وردہ طارق شفیع، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) سے ڈاکٹر تابندہ دوگل، ڈاکٹر اطہر احمدسعید اور ڈاکٹر سعدیہ اطہرخان سمیت مقامی اور بین الااقوامی اسپیکرز نے شرکت کی۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم اور وفاقی ٹیکس محتسب/ سربراہ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ڈاکٹروں کو مسیحا بنایا ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے ہمیں ایک مقصد کے تحت اس دنیا میں بھیجا ہے۔ کوئی بھی اچھا ڈاکٹر نہیں بن سکتا جب تک وہ ایک اچھا انسان نہ بن جائے۔صدر فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) ڈاکٹر وردہ شفیع نے ڈاکٹر آصف محمودجاہ، پروفیسر خالد مسعود گوندل کو شعبہ میڈیکل میں بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سیمینار میں ڈا کٹردانیال سعیدنے بین الاقوامی میڈیکل گر یجو یٹ کے طور پر برطانیہ میں کیریئر کونسلنگ پر جامع اور آگاہی لیکچر دیا۔سیشنز کی سربراہی پروفیسر نورین اکمل،پروفیسر منزہ اقبال اور پروفیسر راشد محمود نے کی جس میں پروفیسر شمسہ ہمایوں، ڈاکٹر وردہ طارق شفیع، پروفیسر آفتاب چوہدری، ڈاکٹر اطہر احمد سعید، پروفیسر کامران خالد خواجہ اور ڈاکٹر سعدیہ اطہر خان نے شر کت کی۔ سیشنز میں ڈاکٹر دانش بھٹی، ڈاکٹر فیض ممتاز، ڈاکٹر نورین رفیق، ڈاکٹر سیوا کمار مانیکم، ڈاکٹر میمونہ زہرہ، پروفیسر عائشہ ملک، ڈاکٹر شاہدہ تارڑ، ڈاکٹر تابندہ دگل، ڈاکٹر عنبرین رؤف، علی شان، پروفیسر عالیہ زاہد، ڈاکٹر جمشید احمد، ڈاکٹر عرفان احمد، انعم عرفان، اور ڈاکٹر سارہ سعید نے شعبہ طب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال، زچگی کی شرح اموات کی روک تھام، خاتمے، صنفی مساوات، غذائیت اور معیاری طبی تعلیمی کے فروغ کے موضوعات پر لیکچرز دیے۔ اس موقع پر شعبہ کمیونیٹی میڈیسن کے زیر اہتمام پوسٹرز مقابلے کا انعقاد بھی ہوا۔