واپڈا ٹاؤن الیکشن، نثار احمد عابد کا ملک جواد مجید کی حمایت کا اعلان

   واپڈا ٹاؤن الیکشن، نثار احمد عابد کا ملک جواد مجید کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے الیکشن بلاک G4,G5میں جماعت اسلامی کے واپڈا ٹاؤن کے صدر نثار احمد عابدو ممبران سوسائٹی محمد نبی جعفری، سید ظفر، محمود ناصر، ارشد گجر، محمد اشرف، رانا محمد یونس، محمد ولید، نعمان اشرف، ڈاکٹر رضوان پرویز، محمد حنیف، محمد شہزاد، ملک محمد عبدالرحیم و دیگر نے ملک جواد مجید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ملک جواد مجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ٹاؤن کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، ممبران سوسائٹی کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جی تکر واپڈا ٹاؤن کی سکیورٹی، صفائی، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر میری اولین کوشش ہو گی۔ ملک جواد مجید نے حمایت کرنے پر دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سوسائٹی کی بہترین کے لئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔