حکمران سرمایہ دارانہ نظام کو پال رہے ہیں،سید حسن مرتضیٰ

  حکمران سرمایہ دارانہ نظام کو پال رہے ہیں،سید حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی نمائندہ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکمران سرمایہ دارانہ نظام کو پال رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کو طبقاتی جنگ میں دھکیل دیا ہے۔حکمرانوں نے کاشتکار کو چھوٹے بڑے میں تقسیم کر دیا ہے تم کون ہوتے ہو یہ تقسیم پیدا کرنے والے؟ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شہزاد سعید چیمہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کاشتکار متحد ہے۔ڈرو اس دن سے جب شہر میں دودھ،گندم،آلو نہیں جائیگا۔ آپ اپنی عیاشیوں میں پڑے ہوئے ہو،کاشتکار کو اپنے طبقوں میں باٹ دیا ہے ہمارا اصل دشمن تو وہ ہے جس نے ہمارا روز گار چھینا ہے۔وہ کھاد بیج، پیٹرول مہنگا کرنے کو کہتا ہے آپ کر دیتے ہو، کاشتکار کو پچھلی فصل سے بھی کم سپورٹ پرائس دی جا رھی ہے۔کوئی کاشتکار پالیسی میٹنگ میں نہیں بٹھایا جاتا۔

،پھر ہٹ دھرمی سے ملک کے کاشتکار کو مافیا کہتے ہو،آپ کو شرم نہیں آتی اسی مافیا کہتے اور اس نظام کو کمرشلائز کرنے پر۔انہوں نے متنبہ کیا کہ کسان اٹھے تو یہ تحریک تحریک انصاف والی نہیں ہو گی۔

پیپلز پارٹی اپنے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔میری گندم،گنا،مکئی بکنے کا وقت آئے تو آ پکے جان ہر جوں نہیں رینگتی،حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کا اصل مسئلہ ان پٹس  اور اجناس کا ریٹ ہے۔پنجاب حکومت نے پرائیویٹ مارکیٹ کو بھی حکومتی ریٹ پر گندم خریدنے پر مجبور کیا ہے۔چین سے جب تک آلات ائینگے۔پنجاب کا کسان تباہ ہو چکا ہو گا۔پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے مذید کہا کہ مری میں تجاوزات کے نام پر گھر اور دکانیں گرائی جا رھی ہیں۔ مری کو خوبصورت بنانے کے نام پر 27ارب تقسیم کیا جا رھا ہے،بیٹھ کر بات کریں۔آئین و قانون کے مطابق تجاوزات گرائیں۔وہاں پر امن جرگے ہوئے آپ ان پر ایف آئی آر دے رھے ہو۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے درجن بھر قائدین کیخلاف ایف آئی آر ہوئی،پیپلز پارٹی سنٹرل۔پنجاب اسکی پر زور مذمت کرتی ہے،مہرین انور راجہ،مرتضی ستی۔راھہ خضر،ہمایوں مرتضی سمیت درجن بھر افراد کونسی۔مسلح جدوجہد  کر رھے تھے۔انہوں نے کہا کہ مری کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں۔شہنشاہ۔کی آنکھوں کی خوبصورتی بچانے کیلیے غریب عوام کو بھوکا نہیں سونے دینگے۔حسن مرتضی نے واضح کیا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔ہمیں نہ تو پٹواری نہ ہی ڈی سی  لگوانا ہے۔۔حسن مرتضی پیپلز پارٹی کو پالیسی میکنگ میں ساتھ رکھنا ہو گا،جس نے نقشے پاس کیے اس کے خلاف ایف آئی آر دو۔آپ 27ارب کے نام پر عوام کا 28ارب ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔حسن مرتضی نے زور دیکر کہا کہ ہمیں کچھ دو نہ دو مگر ہم سے لو نہ۔اپنی معیشت مضبوط کرنے کے چکر میں عوام کی معیشت تباہ نہ کریں۔ایک سیاسی کارکن کے طور پر ملک کو موجودہ حالات میں نہیں چھوڑ سکتے۔حسن مرتضی نے میڈیا سوالوں کے جواب میں مطالبہ۔کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان اور وزراء_  کی بڑھی ہوئی تنخواہیں اور پلاٹ واپس لیے جائیں،ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ ایک بڑی اور دوسری چھوٹی برائی ہے۔کسی کے ساتھ تو چلنا ہو گا،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں ضرور ہیں مگر عوامی مسائل پر زبان بندی قبول نہیں،موسمیاتی تبدیلی پر گزشتہ ڈیڑھ برس میں۔ کچھ نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ یہاں کے ریسرچر اور سائسندانوں کی حوصلہ افزائی کریں.انہوں نے کہا کہ 20دسمبر کو ٹرین شہداء_  گڑھی خدا بخش لیکر جا رھے ہیں۔