لاہور میں جلد ہارس اینڈ کیٹل شو لگایا جائے گا: بلال یاسین 

  لاہور میں جلد ہارس اینڈ کیٹل شو لگایا جائے گا: بلال یاسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور(خبر نگار)وزیر ہاؤسنگ اربن اینڈ ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر جیلانی پارک آمد ہوئی۔ وزیر ہاؤسنگ نے چیئرمین پی ایچ اے غزالی سیلم بٹ، ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو سے ملاقات کی۔ چیئرمین اور ڈی جی پی ایچ اے کی پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق سرسبز اور خوبصورت لاہور کیلئے جاری پراجیکٹ کے بارے بریفنگ  دی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کامیاب گل داؤدی کی نمائش پر پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پی ایچ اے کی سالانہ گل داؤدی نمائش کے کامیاب انعقاد پر پی ایچ اے کی تحسین کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں عوام کو جلد پٹونیا فلاور نمائش اور ہارس اینڈ کیٹل شو کا تحفہ دیں گے۔گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک اور گلشن اقبال پارک میں سینما سکرین نصب کی جائیں گی۔چیمپیئنز ٹرافی کے میچز پی ایچ اے کے پارکس میں دکھانے کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔شہر لاہور میں پی ایچ اے بل بورڈز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مین شاہراہوں پر گرین بیلٹس کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت  دی اور کہا کہ پارکس میں شہریوں کو پارکنگ، سیکورٹی اور مزید سہولیات کی فراہمی فی الفور یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور اس کے گرین کور کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز لاہور سمیت صوبے بھر کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عزم رکھتی ہیں۔چیئرمین پی ایچ اے  غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین لاہور مہم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ شہر لاہور کو خوبصورت باغوں کا شہر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ شہر کے گرین کور کو بڑھانے کیلئے لنگز آف لاہور پروجیکٹ پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کا کام جاری ہے۔