پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کی محافظ ہے،میا ں ایوب

    پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کی محافظ ہے،میا ں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کسان ہمارے ملک کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

، کسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، زراعت کا شعبہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور کسانوں کی محنت و قربانیوں کے بغیر ملک کی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسانوں کو درپیش مسائل جیسے پانی کی کمی، مہنگی کھاد، بیج کی عدم دستیابی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کسانوں کے مسائل حل کرے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ زراعت کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔