امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک بنانے کے لئے شکایات پورٹل قائم
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے شکایت پورٹل قائم کر دیا گیا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شکایات پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، بی آئی ایس ای کمپلینٹ سیل ڈاٹ گورنمنٹ پر آن لائن جا کر شکایت درج کروائی جا سکے گی۔
، والدین زیرو فار ٹو، ٹرپل ون، ڈبل ون، ٹونٹی، ٹونٹی پر کال کرکے بھی امتحانات سے متعلق شکایت درج کروا سکیں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق شکایات پر امتحانات میں نقل کروانے والے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔