ٹیکس محتسب نے چوروں کی نشاندہی کی،آصف محمود جاہ
لاہور(پ ر) وفاقی ٹیکس محتسب نے شوگر ملوں، سٹیل ملٹرز کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی نشاندھی کی جس پر ایف بی آر نے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ٹیکس محتسب سب آؤٹ سورس کئے جانے والے ملازمین پر ٹیکسوں کے اضافی بوجھ کا جائزہ لے رہا ہے۔ کیونکہ آؤٹ سورس کئے گئے ملازمین میں چوکیدار، ڈرائیور، سوئیپر اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔ ان پر 11 فیصد ٹیکس مالیاتی بل کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آصف جاہ نے ایف ٹی او کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کسٹمز ہیلتھ کلینک کے ہال میں میں اجلاس میں صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا،کاشف انور،آصف ملک، منظور ملک، اشرف قمر ایڈووکیٹ، عدیلہ رحمن، مشیر انچارج لاہور آفس، عبد الرحمن ڈوگر مشیر ایف ٹی او لاہور نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ کسٹم حکام نے سر گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی ڈیوٹی طلب کر لی جو غیر قانونی تھی اور اس سے ہسپتال میں بچوں کے آپریشنز سمیت علاج کی سہولیات متاثر ہوئیں۔ یہ کنسائنمں ٹ ڈیڑھ سال تک کسٹم پر پھنسی رہی ہمارے فیصلہ سے یہ کنسائنمنٹ ریلیز ہوئی۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ سویا بین کے کنٹینرز رکنے کی وجہ سے ملک میں چکن مہنگا ترین ہو چکا تھا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کی شکایت پر ہم نے فیصلہ دیا اسی فیصلے کے مطابق 9 سے زائد کنٹینرز ریلیز ہوئے۔ اب ہم نے "ٹیکس پیئرز رائٹس" کے نام سے آئین میں ٹیکس دہندگان کو دئیے گئے حقوق پر مبنی ایک کتابچہ شائع کیا ہے۔صدر ایوانِ صنعت و تجارت ابو ذر شاد نے کہا کہ" میں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر میں 40 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں کی نمائندگی کروں گا۔ ان کے فیصلوں کی وجہ سے چیئرمین ایف بی آر نے درجنوں لوگوں کو معطل کیا۔