فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے وفد نے کالج آف آفتھلمالوجی کا دورہ کیا
لاہور(پ ر)کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز کا مشن پاکستان میں تمام قسم کے نابینا پن کو ختم کرنے کے لیے آنکھوں کی معیاری دیکھ بھال کی فراہمی میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن آسٹریلیا 1998 سے پاکستان میں کالج آف اوپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔اینڈریو ہارٹ وچ، ڈائریکٹر کوالٹی اینڈ لرننگ، فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن نے لاہور میں کالج کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان میں بینائی کی بحالی کی کوششوں میں فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں ہونے والے پروگراموں کا تقابلی جائزہ شامل تھا۔ فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ پانچ سالہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک سٹریٹجک میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کنٹری منیجر فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن آسٹریلیا فاروق اعوان سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ایڈوائزر پروگرام ڈویلپمنٹ برائے ایشیائی ممالک ایف ایچ ایف راشین چوہدری، ڈائریکٹر کمیونٹی آفتھالمالوجی ایف ایچ ایف پنجاب ڈاکٹر اقبال جاوید،پروگرام منیجر ایف ایچ ایف پنجاب شازیہ بشیر، کمیونٹی آفتھلمالوجیسٹ COAVS ڈاکٹر عارف حسین، اور سٹاف آفیسر حماد حسن فرید شامل رہے۔ اینڈریو ہارٹ وچ نے پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کے کام کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے اینڈریو ہارٹ وچ کو پاکستان میں بینائی سے متعلقہ تمام پراجیکٹس کے بارے میں بتایا