الخدمت گروپ حمایت کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار

    الخدمت گروپ حمایت کے معاملے پر دھڑے بندی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کا گزشتہ تین سال سے برسر اقتدار بڑا گروپ الخدمت دھڑے بندی کا شکار ہو گیا،20 سال سے ڈی ایچ اے میں ایک پلیٹ فارم سے سرگرم گروپ میں 21 دسمبر کے الیکشن میں حمایت کے حوالے سے دو موقف سامنے آنے پر اختلافات پیدا ہوئے۔چیئرمین الخدمت گروپ میاں طلعت احمد کی طرف سے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے عامر عظمت شیخ کی قیادت میں 28کے قریب سینئر ممبران نے مشاورت کے بعد پیر کو سوشل میڈیا پر اعلان کر دیاکہ الخدمت گروپ کسی کی حمایت نہیں کرے گا۔ منگل کو نوجوانوں کے قائد اور الخدمت گروپ کے صدر اظہر جی ایم اعوان نے اجلاس بلایاجس میں میاں طلعت احمد نے رئیل ریلیٹرز گروپ کے نامزد امیدوار ذیشان بٹ کی صدر کے لئے، فاؤنڈرز اور ریلیٹرز گروپ کے مشترکہ سیکرٹری کے امیدوار اعجاز امین چودھری کی حمایت کا اعلان کیا اور اعلان کیا9نشستوں پر کسی کی حمایت نہیں کریں گے۔ انتخابی مہم کے خاتمے سے ایک دن پہلے پائنیئرگروپ کے صدارتی امیدوار سرفراز حسین کا فیز 5 شادی ہال میں ریلیٹرز گروپ اور فاؤنڈرز گروپ کے مشترکہ امیدوار حاجی لطیف چودھری کا ڈبلیو بلاک فیز8 میں افرادی قوت کا مظاہرہ، سینکڑوں رجسٹرڈ ڈیلرز نے شرکت کی۔