اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف پر دو بھائیوں کو اغوا، تشدد کرنیکا الزام
لاہور (کر ائم رپو رٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف شہریوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے لگے شمالی چھاونی میں ٹی ایس آئی اسرار اور اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اے وی ایل ایس کے تھانیدار اسرار نے اہلکار بشارت اور ولید کے ہمراہ دو بھائیوں کو کینٹ کچہری کے قریب سے اغوا کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بناتے وڈیوز بنائیں نوجوان صابر اور عدیل کے ساتھ تھانیدار اسرار کا پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے ان کو اغو اکیا گیا۔