چار شہریوں کی لاشیں برآمد، ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
لاہور (کر ائم رپو رٹر)بھاٹی گیٹ، ساندہ، ٹاون شپ، کاہنہ اور نشتر کالونی میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، ایدھی ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص، ساندہ کے علاقے بھولے شاہ قبرستان بند روڈ سے 35 سالہ شخص، ٹاون شپ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پا یا گیا جن کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئیں اس کے علاوہ نشتر کالونی میں ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا اور کاہنہ کے علاقے شریف پارک کے قریب گھر سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی شناخت احسان ولد رشید کے نام سے ہوئی۔