لاکھوں روپے کی چوریاں، ڈاکے، متعدد شہری لٹ گئے
لاہور (کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ مغل پورہ میں نیامت سے 1لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون۔مصری شاہ میں شیراز سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں مرتضی سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سبزہ زار میں نعیم سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں ضیا سے 1لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، لیاقت آباد میں عارف سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لاری اڈا اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مصطفی آباد اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔