سندیلیانوالی  میں تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی،شہری پریشان

    سندیلیانوالی  میں تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی،شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سندیلیانوالی (نامہ نگار) تحصیل انتظامیہ نے شہر کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی،تفصیلات کے مطابق: سندیلیانوالی پیرمحل کی تحصیل انتظامیہ نے اپنے آپ کو صرف فوٹوز سیشن کے لیے پیرمحل شہر تک محدود کیا ہوا ہے، سندیلیانوالی میں ناجائز تجاوزات کا دیرینہ مسلہ حل ہی نہیں کیا جا رہا ہے، سرکاری فٹ پاتھ خالی کروانا درکنار انتظامیہ ریڑھی بانوں سے تین چار فٹ جگہ خالی ہی نہیں کروا سکی ہے، جسکی وجہ سے مین روڈ سے دو گاڑیوں کی کراسنگ مشکل ہے، روزانہ ٹریفک جام ہونا معمول ہے، شہر میں آنے والے ہزاروں شہری اور طالب علموں کو پریشانی کا سامنا ہے، سندیلیانوالی شہر میں تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کی کہیں بھی عملداری نہیں ہے، جس کی وجہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ہے، شہریوں نے ہائی وے اتھارٹی اور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سندیلیانوالی مین روڈ کا سرکاری فٹ پاتھ خالی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -