نوشہرہ ورکاں،شوہر نیگھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر دیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) شوہر نے پانچ بچوں کی ماں کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شاہین آباد کی رہائشی شمیم بی بی دختر محمد حنیف کی شادی محمد صدام سکنہ جوئیاں والا موڑ سے 18 سال پہلے ہوئی اس دوران ان کے ہاں تین بیٹیاں اور دو بیٹے پیدا ہوئے جو اب نوشہرہ ورکاں میں ہی رہائش پذیر تھے گزشتہ رات گھریلو جھگڑے پر صدام نے اپنے بھائی عثمان کے ہمراہ اپنی بیوی کا گلا دبا کر مار ڈالا مقامی پولیس نے مقتولہ کے بھائی غلام مصطفی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔