جدید جی ٹی  ایس کی تعمیر و ترقی کا کام وقت پر مکمل کیا جائے: میئر کراچی 

  جدید جی ٹی  ایس کی تعمیر و ترقی کا کام وقت پر مکمل کیا جائے: میئر کراچی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی (سٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جی ٹی ایس شرافی گوٹھ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن سالڈ ویسٹ طارق نظامانی و دیگر افسران موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ جدید جی ٹی ایس کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق اس وقت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے چار جی ٹی ایس کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے۔ مئیر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے جی ٹی ایس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنا نہایت ضروری ہے، انہوں نے جی ٹی ایس شرافی پر ٹئیرفنڈ کے اشتراک سے لگائے گئے ہریالی حب کا بھی تفصیلی دورہ کیا یہ پلانٹ اب ایس ایس ڈبلیوایم بی کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن نے مئیر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی ایس شرافی گوٹھ ہریالی حب میں کچرے سے آرگینک کھاد، پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جا رہا ہے ضلع ملیر کی چار یوسیز میں آگاہی مہم کے زریعے رہائشیوں سے کچرا الگ الگ حاصل کیا جاتا ہے اور منصوبے کے تحت بنائی گئی ٹرینچز میں 40 دن پروسس کے بعد آرگینگ کھاد تیار کی جاتی ہے جبکہ پلاسٹک اور پولیتھن بیگ سے پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جاتا ہے۔مئیر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کو کراچی کے دیگر جی ٹی ایس میں بنانے کے لئے بھی حکمت عملی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کچرے کی ریسائکلنگ سے نہ صرف ماحول صاف ہوگا بلکہ کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے اس سے بہترین کھاد حاصل ہوگی جبکہ دوسری طرف ماحول صاف اور لوگوں کوماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی ملے گی۔