صوابی،کار میں آگ بھڑک لگنے سے صحافی کے بیٹے سمیت چار نوجوان زخمی
صوابی (بیورو رپورٹ) جہانگیرہ، آلہ ڈھیر روڈ پر حادثہ کے بعد کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے صحافی کے نوجوان بیٹے سمیت چار نوجوان زخمی ہوگئے، ریسیکو کے مطابق گزشتہ رات آلہ ڈھیر، جہانگیرہ روڈ پر ایک موٹر کار حادثے کی شکار ہو کر اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کار میں سوار چار نوجوان طلحہٰ جو کہ نجی چینل کے نمائندے انوار الحق سکنہ تورڈھیر کے صاحبزادے ہیں، حمزہ، مصطفٰی اور حماد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسیکیو کی میڈیکل اور فائر فائٹرز ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار پر لگی آگ کو بجھا دیا اور زخمیوں کی موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا،