ویمن یونیورسٹی صوابی میں ”سی وی رائٹنگ اور جاب ہنٹنگ“کے موضوع پر سیمینار
صوابی(بیورو رپورٹ) ویمن یونیورسٹی صوابی میں ''سی وی رائٹنگ اور جاب ہنٹنگ'' کے موضوع پر ایک کامیاب سیمینار منعقد ہوا۔ یہ ایونٹ سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی اور یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو کیریئر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم مہارتیں فراہم کرنا تھا۔سیمینار کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سیدہ عروج بابر نے شرکاء کو پروفیشنل ریزیومے بنانے، انٹرویو کی تیاری اور جدید جاب مارکیٹ میں کامیاب ہونے کے طریقے سکھائے۔ ان کا سیشن نہایت متاثر کن اور معلوماتی رہا، جس سے طالبات کو بہت فائدہ ہوا۔اقرام اللہ، صدر ایس ٹی ایچ، نے سیمینار کے اختتام پر تنظیم کے وژن اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ویمن یونیورسٹی صوابی، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی اور وائی ڈی سی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز اور شعبہ جرنلزم کے سربراہ وسیم خٹک نے معیاری سی وی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہر شخص اپنی شخصیت کو اچھے انداز میں پیش کرنا چاہتا ہے، بالکل اسی طرح آپ کا سی وی بھی پیشہ ورانہ اور دلکش ہونا چاہیے،