وزیر داخلہ سندھ سے روسی قونصل جنرل آندرے کی ملاقات

  وزیر داخلہ سندھ سے روسی قونصل جنرل آندرے کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے روس کے قونصل جنرل آندرے(Andrey) کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیکیورٹی صورتحال اور اس تناظر میں جملہ ضروی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ سندھ نے ہمیشہ روسی باشندگان و تجارتی مندوبین کو خوش آمدید کہا ہے۔روس اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے۔روسی قونصل  جنرل نے کہاکہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا شمار اس خطے کے اہم ممالک میں کیا جاتا ہے۔روس اور پاکستان کے مابین علاقائی سطح پر امن و امان کے حالات میں مذید استحکام اور اسکے دائرے کو باہم اشتراک سے تقویت دینا چاہتے ہیں۔آپ کی تجویز ہمارے لیئے باعث عزت و تکریم ہے تاہم اس تجویز کی حکومت تک رسائی اور بعدازاں توثیق ضروری ہے۔وزیر داخلہ سندھ سے ملاقات میں روس کے سفیر الیکزینڈر، سیکرٹری پاول لیمنا، اور اتاشی ولادیمیور شامل تھے