وزارت ثقافت سندھ کے تحت پاکستان ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

  وزارت ثقافت سندھ کے تحت پاکستان ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            کراچی(سٹاف رپورٹر)وزارت ثقافت سندھ کے تحت کراچی کے مقامی کلب میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اعزازات دیے گئے۔ انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری، ڈی سی ساﺅتھ الطاف ساریو، اداکار شہریارمنور، کنزہ ہاشمی سمیت دیگر کاروباری اور سماجی شخصیات کو ایوارڈزسے نوازا گیا۔تقریب کے دوران لوک فنکار اور معروف گلوکار اختر چنال نے اپنی گائیکی سے حاظرین کومحظوظ کیا، پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر رکن سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی کی شرکت کی ۔وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ کلچر ڈیپارٹمنٹ پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا تاکہ ملک کا مثبت چہرہ اجاگرکیاجائے۔وزیرثقافت نےاس عزم کا اظہار کیا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے گا۔پاکستان ایکسلینس ایوارڈز میں سپر اسٹار شہریار منور اور خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی کی شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔