میرٹ پر انصاف فراہمی ہدف، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، زیر التوا کیس جلد نمٹانے کا حکم
رحیم یارخان،لیاقت پور(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر)چیف جسٹس(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)
لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم ایک روزہ دورے پر لیاقت پور پہنچیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے احاطہ کچہری میں 9 سول کورٹس پر مشتمل 9 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا پودا لگایا، مقامی ججز اور کابینہ بار ایسوسی ایشن لیاقت پور سے ملاقاتیں بھی کیں چیف جسٹس کے دورہ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے تین سو پولیس آفیسران و جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز، ڈی پی ا رضوان عمر گوندل، ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر جاوید رانا، اسسٹنٹ کمشنر محمد ابراہیم میلادی کھر، ڈی ایس پی فخر الزمان خان، ایس ایچ اوز تھانہ سٹی محمد سمیع اللہ و تھانہ ظاہر پیر جام آفتاب احمد اور دیگر آفیسرز بھی موجود رہے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ و سول ججز اور وکلا نے خوش آمدید کہا اس موقع پر جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے گفتگو میں کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس درج ایف آئی آر میں نامزد شخص کو بے گناہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں جب تک جوڈیشل آرڈر نہ آئے انہوں نے مزید کہا کہ تمام زیر سماعت کیسز کا جلدازجلد فیصلہ کیا جائے تاکہ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے وکلا کو درپیش مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی احاطہ عدالت پہنچنے پر چیف جسٹس کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش