ہراسمنٹ پٹیشن، خاتون کو مقدمہ اخراج کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

   ہراسمنٹ پٹیشن، خاتون کو مقدمہ اخراج کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان )خصو صی  ر پورٹر( ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے شہناز(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 بی بی کی ہراسمنٹ کی درخواست نمٹاتے ہوئے پٹیشنر کو ہدایت کی کہ وہ مقدمے کے اخراج کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں پٹیشنر کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ شہناز بی بی نے اپنے شوہر محمد نعیم کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعوی کیا ہوا ہے جو فیملی کورٹ ملتان میں زیر سماعت ہے یہ دعوی 11 دسمبر کو دائر کیا گیا نعیم نے اپنی بیوی شہناز بی بی کو 7 دسمبر کو مارپیٹ کرگھر سے نکال دیاتھا اور اس کے تینوں بچے ریشم بی بی ہیر بی بی اور رمشاہ بی بی کو اپنے پاس رکھ لیا۔شہناز بی بی نے الزام عاید کیا کہ اس کا شوہر اسے بری طرح زدوکوب کرتا تھا۔وہ گھریلو تشدد کا شکار تھی۔اس کے شوہر نے خود بچانے کیلئے اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر تھانہ خانپور میں زیر دفعہ 492 ت پ درج کرادی جس میں سلیمان۔محمد طارق۔طالب حسین اور سرور کو ملوث کیا گیا اور کہا ہے کہ اغوا کنندگان ایک لاکھ 76 ہزار نقد اور دو تولہ سونے کے زیورات بھی ساتھ لے گئے۔