یوفون فورجی سرگرم، سماعت سے محروم افراد کیلئے کنیکٹ ہیر سے شراکت داری قائم

  یوفون فورجی سرگرم، سماعت سے محروم افراد کیلئے کنیکٹ ہیر سے شراکت داری قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر)پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی، یوفون4G (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

 نے ملک بھر میں قدرتی آفات کے دوران  سماعت سے محروم افراد کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے معاون ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ، کنیکٹ ہیر (ConnectHear) کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے۔ جی ایس ایم اے کے انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مختص انوویشن فنڈ کی معاونت سے شروع کیا گیا یہ اقدام سماعت سے محروم افراد کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات جیسے ہنگامی حالات میں زندگی بچانے والی معلومات کی فراہمی کیلئے جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لائے گا۔ دستخط کی تقریب سے خطاب میں پی ٹی سی ایل و یوفون 4G کے گروپ چیف کمرشل آفیسر، سید عاطف رضا نے کہا:یوفون4G  کا ماننا ہے کہ ہنگامی حالات کے دوران بروقت اور درست معلومات تک رسائی صرف ایک خدمت نہیں، بلکہ زندگیوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ کنیکٹ ہیر کے ساتھ ہمارا تعاون آفات کے دوران معاشرے کے سبھی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ایک جراتمندانہ اقدام ہے