ملتان، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا

  ملتان، ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تھانہ مظفر آباد کے علاقے شہری کے گھر سے (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

مسلح ڈاکو گھس گئے شور شرابہ کرنے پر علاقہ مکین جمع شہری کو پسٹل کا بٹ مارکر لہولہان کردیا اسلحہ لہراتے فرار ہو جبکہ زخمی نشتر ہسپتال منتقل پولیس اطلاع پر مصروف کارروائی۔پولیس کو بستی جلال آباد سے یاسر سعید نے اطلاع دی کہ میرا برادر نسبتی قیصر عباس گھر میں موجود تھا کہ اچانک چار مسلح ڈاکو گھر گھس آئے جہنوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کی تو قیصر عباس نے شور شرابہ و چیخ و پکار شروع کردی جس کی آواز سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو آتا دیکھ کر مسلح ڈاکو پسٹل کے بٹ مارکر قیصر عباس کو لہولہان کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت مصروف کارروائی ہوگئی۔