دلہن بیوٹی پارلر سے اغواء، باراتی کھانا کھا کر واپس
خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان)دلہن بیوٹی پارلرسے اغواہ کرلی گئی براتی ولیمہ کھاکر دلہن لیے بغیر واپس چلے گئے خانقاہ شریف کی بستی نون کے رہاشی محمد یاسین نون نے کچھ عرصہ قبل اپنے حقیقی بھای محمداکرم کے ساتھ وٹہ سٹہ میں اپنی بیٹی کی منگنی اس کے بیٹے کاساتھ کی تھی لیکن(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)
بعد میں یاسین کے بھای اکرم نے یہ کہ کر منگنی توڑدی تھی کہ وہ وٹہ سٹہ میں اپنے بیٹے کی شادی نہیں کرنا چاہتا اپ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں بیٹی کی شادی کردیں۔بعد میں اکرم نے اپنے بیٹے کی شادی دوسری جگہ پرکردی اور محمد یاسین نے بھی اپنی بیٹی کا نکاح دوسری جگہ کردیا رخصتی نہیں کی تھی اس رشتہ پر لڑکی کے مامو راضی نہیں تھے۔ گذشتہ 17دسمبر 2024 کورخصتی تھی جب برات گھر ی تو دلہن کو گھروالے بیوٹی پارلر لے گے۔براتی ولیمہ کھانے میں مصروف ہوگے جبکہ بیوٹی پارلرسے دلہن کیماموں وغیرہ زبردستی دلہن کو اغواہ کرکے فرار ہوگے۔جس کی فوری اطلاح 15 پر کردی گی برات دلہن لیے بغیر واپس چلی گی۔پولیس سمہ سٹہ نے مقدمہ بھی درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔