فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، 20کلو سے زائد ملاوٹی کھویا تلف
ملتان،خانیوال، وہاڑی (نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چک 102 ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ اور مجاہد کالونی بوریوالا بیکری کی انسپکشن کی۔ معروف (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
برانڈ کے نام سے جعلی مصنوعات کی تیاری پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔ فوڈ لائسنس کے بغیر پنیر کی تیاری اور ایکسپائرڈ اجزا کا استعمال کیا جارہا تھا۔ جعلی مصنوعات تیار کرنے پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اسی طرح بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال پر بیکری پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے موضع شیر گڑھ میں کھویا یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔ لیب رپورٹ فیل ہونے پر کھویا یونٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا تلف کردیا گیا۔ ڈیری پروڈکٹس میں جعل سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ 12 میل میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں مضر صحت اجزا کی ملاوٹ حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔
کھوئے کی تیاری میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق موضع شیر گڑھ میں کھویا یونٹ کی انسپکشن کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کھوئے میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ لیب رپورٹ فیل ہونے پر کھویا یونٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا تلف کردیا گیا۔ ڈیری پروڈکٹس میں جعل سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ 12 میل میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چک 102 ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ اور مجاہد کالونی بوریوالا بیکری کی انسپکشن کی۔ معروف برانڈ کے نام سے جعلی مصنوعات کی تیاری پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج۔ فوڈ لائسنس کے بغیر پنیر کی تیاری اور ایکسپائرڈ اجزا کا استعمال کیا جارہا تھا۔ جعلی مصنوعات تیار کرنے پر ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ اسی طرح بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال پر بیکری پروڈکشن یونٹ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔