ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، گلی محلوں میں ناکے، لوٹ مار تیز
ملتان(وقائع نگار)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25 مقدما(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)
ت درج کرلیے۔تھانہ پاک گیٹ، بوہڑ گیٹ،اور ممتاز آباد کے علاقوں سے محمد نعیم،محمد احمد اقبال،محمد لقمان اور حمیر ہنی کے موبائلز فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے عمر سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 40 ہزار و موبائل لوٹ کر فرار جبکہ محمد نواز، وسیم، شفیق، رمضان، نذیراں مائی، شباب ظفر، محمد احسن، اللہ دتہ، مبشر رسول، محمد عمیر، محمد رفیق، نوشابہ نور، عرفان، رفیق گل، سلمان، ثاقب، اسلم،یعقوب اور زاہد وسیم کے نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکلیں،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔