اچھی پہلوان قتل کیس، مرکزی ملزم لاہورائیرپورٹ سے گرفتار

  اچھی پہلوان قتل کیس، مرکزی ملزم لاہورائیرپورٹ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)رستم پنجاب اچھی پہلوان کے قتل میں (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

ملوث مرکزی ملزم لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار دہلی گیٹ پولیس نے تحویل میں لیکر ملتان منتقل کردیا۔تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ نمبر 266/19بجرم 302, 324کا مرکزی ملزم محمد ذیشان ڈوگر جو رستم پنجاب محمد اشرف عرف اچھی پہلوان کو قتل کرکے شارجہ فرار ہوگیا تھا جو گزشتہ شب شارجہ سے لاہور علاقہ اقبال ایئر پورٹ پہنچاتو ایف آئی اے لاہور نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور متعلقہ پولیس دہلی گیٹ کو اطلاع کردی پولیس نے لاہور پہنچ کر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم ذیشان ڈوگر کو اپنی تحویل میں لیکر ملتان تھانہ منتقل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔