بھانے میں خوفناک آگ، باپ، بیٹا جھلس کر جاں بحق

بھانے میں خوفناک آگ، باپ، بیٹا جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو،چوک سروشہید(تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی علاقہ  احسانپور میں جانوروں کے باڑے(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)

 میں آگ لگ گئی،آگ لگنے کے باعث باڑے میں سوئے ہوئے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے.ریسکیو کیمطابق آگ لگنے کے باعث باڑے میں موجود 2 مویشی بھی جاں بحق ہوگئے،،ریسکیو کیمطابق آگ بجلی کی تاروں کی سپارکنگ کی وجہ سے مویشیوں کے باڑے کی سرکنڈوں والی چھت میں لگی جس نے پورے باڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے نتیجے میں 2افراد95 سالہ جلال شاہ اور48سالہ اس کا بیٹا صغیرعالم شاہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ بھانہ مویشی میں موجودایک گائے کا بچھڑا اورایک بکری بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی،اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں جنہوں نے آگ پرقابو پاکرباپ بیٹے کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیں،ریسکیو 1122کے مطابق لواحقین نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے اور ہسپتال شفٹ ہونے سے انکار