کچہ، ڈو ڈو، پٹ عمرانی گینگ کیخلاف آپریشن، ڈاکو ٹرک ڈرائیور کو چھوڑ کرفرار
روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان کے کچے میں پولیس نے ڈوڈو (بقیہ نمبر17صفحہ7پر)
گینگ اور پٹ عمرانی گینگ کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کی ہے آپریشن کے دوران کچے کے ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پولیس کی جوابی کاروائی سے ڈاکووں ٹرک ڈارئیور مغوی چھوڑ کر فرار تفصیل کے مطابق چند روز قبل انڈس ہائی وئے سے اغوا ہونیوالے ٹرک ڈارئیور محمد ارشد کی بازایابی کے لیے پولیس نے کچے کے ڈاکووں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق مغوی ٹرک ڈرائیور محمد ارشد کو ڈاڈو بنگیانی گینگ اور پٹ عمرانی گینگ کی جانب سے اغوا کیا گیا تھا جسکا ڈی پی او فاروق امجد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او روجھان کو مغوی ٹرک ڈرائیور کی بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہداییت کی مغوی کی بازیابی کے لیے ایس ڈی پی او روجھان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی پولیس اور ڈاکوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں مغوی ٹرک ڈرائیور محمد ارشد کو بازیاب کرا لیا گیا ۔