میلہ نور شاہ تلائی، پرانی دشمنی پر نوجوان قتل، ملزم فرار
کوٹ ادو، چوک سرور شہید(تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر)میلہ نور شاہ تلائی بدامنی کا شکار ہوگیا، 16 سالہ نوجوان قتل ہوگیا،خوشیاں غم میں بدل گئیں تفصیل کے مطابق سالانہ 3 روزہ میلہ نور شاہ تلائی بدامنی کاشکار ہوگیا،تھل کا ریگستان مرغزار بننے کی بجائے میدان (بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
جنگ بن گیا2گروہوں کی دیرینہ دشمنی انتقامی کاروائی میں 16سالہ جوان کی زندگی گل کر دی،عمر گاڈی نامی جوان اپنے والد کے ہمراہ میلہ دیکھنے پہنچا رات کے سوا9 بجے کے قریب میلے میں موجود فیضان قریشی حسنین چندھرڑ اور کالی کھوسہ نے مبینہ چھریوں کے وار کر کے عمرگاڈی کا قتل کر دیاجبکہ وقاص نامی لڑکے پر بھی حملہ آور ہوئے اور اسے بھی چھرا گھونپا اور وہ شدید زخمی ہوگیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کوئی آگے بڑھا تو اسکا بھی یہی حشر ہوگا۔وجہ عناد دیرینہ دشمنی تھی جس پر ملزمان نے انتہاء غیر قانونی اقدام اٹھا کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس سے کارواء کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اسی تناظر میں نقص امن کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے میلہ کی تمام تر سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے میلہ بند کرا دیا۔