الیکشن ٹربیونل بہاولپور، سمیع الحسن گیلانی کونسل عدالت سے غیر حاضر
بہاولپور(بیورورپورٹ) الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے ایم این ا(بقیہ نمبر19صفحہ7پر)
ے سمیع الحسن گیلانی کے کونسل کوعدالت پیش نہ ہونے پر40 ہزار روپے جرمانہ، عائد کردیا جرمانہ کی ادائیگی کے بعدجواب دعوی کاحق مل گیا آئندہ پیشی یکم جنوری2025 مقرر، تفصیل کے مطابق کنول شوذب امیدواراین اے 166 احمدپورشرقیہ کے کونسل کلیم اللہ ہاشمی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ این اے 166 احمدپورشرقیہ ڈسٹرکٹ بہاولپورمیں 8 فروری2024 کے الیکشن میں جودھاندلی ہوئی جس طرح نے فارم 47 اورفارم 45 کے فارم 49 پردھاندلی زدہ امیدواروں کی کامیابی کااعلان کردیاگیااوراین اے 166 احمدپورشرقیہ میں سمیع الحسن گیلانی کوہارنے کے باوجودان کی جیت کااعلان کردیا اورنوٹیفکیشن جاری کردیا اس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کنول شوذب کی جانب سے الیکشن پٹیشن لاہورہائیکورٹ بہاولپوربنچ میں دائرکی گئی جس کی بعدازاں لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں سماعت ہوئی لیکن اس دوران مبینہ طورپر سمیع الحسن گیلانی جوکہ ایم این اے بنے ہوئے ہیں ان کے کونسل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کیخلاف فیصلہ ایکس پارٹی ہوگیا پھروہ بعدمیں آئے توعدالت نے ان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیااوران کوجواب داخل کرانے کی اجازت دیدی لیکن سمیع الحسن گیلانی کے کونسل نے نہ توجرمانہ 20 ہزارروپے جمع کرایا اور نہ ہی جواب داخل کرایا اس پرعدالت نے انہیں 20 ہزار روپے مزیدجرمانہ عائد کردیاجسٹس (ر)ظفراقبال نے ان کو جرمانہ عائد کیا جس پرسمیع الحسن گیلانی مبینہ طورپر ایم این اے کے کونسل نے 40 ہزار روپے جرمانہ اداکیا اوران کوجواب دعوی کاحق ملا اوران کے کونسل نے جواب دعوی جمع کرادیاعدالت نے شہادتوں کیلئے یکم جنوری2025 کی پیشی مقررکی ہے ۔