ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں ایک مریض میں ڈینگی مرض (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)
کی تصدیق ہوئی ہے جسکو فوری طور پر آئی سی لیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر دو مریضوں کو ڈینگی بخار کے شبہ میں داخل کیا گیا ہے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔شبہ میں داخل مریضوں کی رپورٹس آنے کے بعد مزید طبی سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔