میپکو، ایک ایس ڈی او سمیت5اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم، متعدد کو وارننگ
ملتان(نیوزرپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہو(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
ئے ایک ایس ڈی اوزسمیت 5اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی) رولز 1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ /قائمقا م ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن محمد شفیق آصف کے خلاف محکمانہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر تنزلی کردی ہے۔واپڈا ٹان سب ڈویژن کے میٹرریڈر /قائمقا م میٹرانسپکٹر محمد کاشف عزیز کے موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی، حسن آبادسب ڈویژن ملتان کے میٹرسپروائزر گریڈسیکنڈ محمد جاوید کے موجودہ سکیل میں ایک سال کیلئے ایک درجہ تنزلی، قصبہ مڑل سب ڈویژن ملتان کے میٹرریڈر محمد اعجاز کے موجودہ سکیل میں تین سال کے لئے دو درجہ تنزلی، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ منچن آبادسب ڈویژن بہاولنگر محمد عامر شہزاد کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی گئی ہے۔