بیرون ملک سے واپسی پر مسافر گرفتار
ملتان(وقائع نگار)بیرون ملک سے آنے والا مسافر کو ایف آئی اے(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
نے گرفتار کرکے حوالہ اینٹی نارکوٹکس کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز دوبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے نے ایک مسافر کو تحویل میں لیکر پاسپورٹ آئی بی ایم ایس میں چیک کرنے پر اینٹی نارکوٹکس میں منشیات کے مقدمہ میں مطلوب پایا گیا تحویل میں لیئے گئے مذکورہ شخص کی شناخت اویس مصطفی کے نام سے ہوئی جس کو اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا گیا اینٹی نارکوٹکس نے ملزم کو تھانہ اینٹی نارکوٹکس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی