یونان کشتی حادثہ، لاپتا مردہ قرار، جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40ہوگئی 

یونان کشتی حادثہ، لاپتا مردہ قرار، جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        یونان(مانیٹر نگ ڈیسک)یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔یونان کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور کہا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں 3 مختلف کشتی حادثوں میں 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونیکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیا کیایجنٹوں کے پاس ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لیکر لیبیا پہنچے ہیں۔خیال رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں  لاپتہ تھے۔ کشتیاں الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔ حادثہ میں علاقہ رتی ٹھٹ کے رہائشی 2 سگے بھائی بھی لاپتہ تھے۔دونوں نوجوان وقاص اور وقار آپس میں سگے بھائی ہیں، دونوں بھائی ایک ماہ قبل عازم سفر ہوئے تھے، چند روز قبل گھر والوں کو بتایا کہ یورپ جانے کے لیے کشتی پر سوار ہونے جا رہے ہیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ دوبارہ ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

کشتی حادثہ

مزید :

صفحہ اول -