میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف شکنجہ تیار، کوالیفائیڈ پرسن کی ڈگریاں چیک کرنیکا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں دیگر صوبوں سے حاصل کردہ کوالیفائیڈ پرسن کی ڈگریاں اور میڈیکل سٹوروں پر موجودگی کو باضابط طور پر ویری فیکیشن کرنا شروع کردیں ہیں تاکہ صوبہ بھر میں میڈیکل سٹوروں پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقنی بنایا جاسکے۔جبکہ دوسری جانب ملتان کے ڈرگ انسپکٹروں نے مذکورہ احکامات کی روشنی میں سندھ ڈگریوں کے حامل کوالیفائیڈ پرسن کی میڈیکل سٹوروں پر عدم موجودگی پر دو کا چالان کرکے کیٹیگریوں کی منسوخی بارے تحرک شروع کردیا ہے۔سی حوالے سے ملتان میں ڈرگ انسپکٹروں کی جانب سے کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔اسی حوالے سے ڈرگ انسپکٹروں نے ملتان میں دو سے زائد ایسے میڈیکل سٹوروں کا چالان کیئے ہیں۔جن کے پاس سندھ کی کیٹگری تو موجود تھیں۔مگر کوالیفائیڈ پرسن خود میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز پر موجود نہیں تھے۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹروں کا کہنا ہے کہ کوشش یہ کی جارہی ہے کہ جس بھی فارمیسی پر خواہ اس کے پاس کسی بھی صوبہ کی کیٹیگری ہے وہاں پر وہی کوالیفائیڈ پرسن موجود ہو ورنہ حکم عدولی کی صورت میں متعلقہ میڈیکل سٹور کا چالان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کوالیفائیڈ پرسن کی کیٹیگری کی منسوخی کا تحرک کیا جائے گا۔