بھارتی ہندو یاتری آج پاکستان آئیں گے
اسلام آ باد( نیوز ڈیسک) بھارتی ہندو یاتری آج پاکستان آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی ہندو یاتری آج واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آئیں گے۔
"جنگ " کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائنز )سیف اللہ کھوکھر ،ممبران پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی و اعلیٰ حکام اور مقامی ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کریں گے۔