لیسکو چیف ایگزیکٹو کا سینٹرل،ساؤتھ اور قصور سرکلز کا دورہ،بجلی چوروں کیخلاف سخت احکامات جاری

Dec 19, 2024 | 02:55 PM

لاہور ( طیبہ بخاری سے  )لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر  نے سینٹرل،ساؤتھ اور قصور سرکلز کا دورہ کیا ۔

 لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر  کی زیر صدارت سرکلزکی کارکردگی  کےبارے  میں جائزہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں سرکلز کے تمام ایکسینز، ڈی ڈی ٹی،ڈپٹی کمرشل منیجر، تمام ایس ڈی اوزاور آر اوزنے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام ایس ایز کی ریکوری، لائن لاسز، بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو  لیسکو انجینئر  شاہد حیدر  نےکہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرواکر فوری ڈٹیکشن بل چارج کیا جائے،  ریکوری کے لیے طے کردہ اہداف کے حصول کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر  کا مزید کہنا تھا کہ  صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے،  صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں