اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے
اداکار محسن عباس حیدر کے والد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز سے وابستہ مشہور اداکار، میزبان اور گلوکارمحسن عباس حیدرکے والد انتقال کر گئے۔

محسن عباس حیدر نے اپنے والد کے انتقال کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی ہے۔انہوں نے انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے ابو کا انتقال ہوگیا ہے۔ 

 محسن عباس کے والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی مداحوں اور سلیبریٹیز نے کمنٹ سیکشن میں اپنے تعزیتی پیغام بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار اپنے انٹرویوز میں اکثر والدین سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، اداکار ایک تکلیف دہ وقت سے گزر رہے ہیں اس سے قبل وہ اپنی بیٹی اور پھر والدہ کو کھو چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -