محکمہ داخلہ پنجاب میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب،کرسمس کی خوشی میں اعزازیہ بھی دیا گیا

Dec 19, 2024 | 05:19 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب میں مسیحی ملازمین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ کرسمس کی خوشی میں مسیحی ملازمین کو بطور عیدی اعزازیہ بھی دیا گیا اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مسیحی ملازمین کو مکمل تنخواہ بھی کرسمس سے قبل دی جارہی ہے۔

 سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ محکمے کا اہم جزو ہیں اور ہم سب مل کر آپکی خوشی میں شریک ہیں۔ انہوں نے مسیحی ملازمین اور کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

 تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عمران حسین رانجھا، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس ڈاکٹر زیشان حنیف، ڈپٹی سیکرٹری ہوم تسنیم علی خان، ڈپٹی سیکرٹری مانیٹرنگ اینڈ انٹرنل آڈٹ توصیف صبیح گوندل، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل ماہم آصف، ڈپٹی سیکرٹری پولیس عدنان زاہد، سیکشن افسران اور مسیحی ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں