گورنر سندھ کا 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

Dec 19, 2024 | 05:51 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 24 دسمبر کو گونر ہاوس میں مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن منانے کا اعلان کردیا۔
روز نامہ امت کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس میں 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جبکہ ہمارے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے رہے۔
گورنر نے اعلان کیا کہ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاوس میں منائیں گے، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام کو اکٹھا بٹھایا، مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا اور کوشش کی کہ تمام لوگوں کے ساتھ برابری کا رویہ رکھا جائے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپرز کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، ڈمپروں کے داخلے کا سلسلہ نہ رکا تو گورنر ڈمپروں کے سامنے کھڑا نظر آئے گا۔
گورنر نے کہا کہ ایسا ثقافتی سٹیج بنائیں گے جو پاکستان میں کبھی نہیں بنا ہوگا، ایسا ثقافتی سٹیج آپ نے نہیں دیکھا ہوگا اس پر ابھی سے کام ہورہا ہے، سٹیج فرانس اور اٹلی کی ٹیمیں بنائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کے لئے لوگوں کی رجسٹریشن ہیلو ویب سائٹ کے ذریعے ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں