لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا اعلان کر دیاہے لیکن پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گا اور قومی ٹیم کے تمام میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے ۔
سماء نیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے جس کے تحت چار میچز کی میزبانی لاہور میں ہونے کا امکان ہے جبکہ چار میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے ۔چیمپئنز ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی راولپنڈی جبکہ تین میچز کراچی میں ہونے کی توقع ہے جبکہ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو مقابلہ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا ، اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو تو مقابلہ لاہور میں ہو گا۔