وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے

Dec 19, 2024 | 11:21 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرکابینہ اجلاس میں پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اوردیگر سامان بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ  نے صوبائی کابینہ کے طویل ترین 80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل 21ویں اجلاس میں پارا چنار کے عوام کے لیے امدادی سامان فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ چین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کے لئے باعث فخر ہے۔چین نے 1.6ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی۔ چین کی ترقی قابل تقلید مثال ہے، ہم بھی محنت کرکے وہ سب حاصل کرسکتے ہیں۔چین کے سکولوں،ہسپتالوں اور روڈز پر کوئی کاغذ تک پڑا ہوا نہیں دیکھا۔ چین کے عوام میں اتھارٹی کو تسلیم کرنے کا رویہ قابل تقلید ہے۔چینی عوام کے خیالات میں نا قابل بیان حد تک ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب چین کی طرح ہر دن ترقی کرے۔ چین کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے متمنی ہیں۔  چھٹی کے باوجود ہفتے کے روز بڑے بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں کا پنجاب کی گول میز میں شرکت قابل تحسین ہے۔ چین کی نمایاں اور بڑی 60کمپنیوں کے نمائندوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں آمادگی کا اظہارکیا۔ چائنہ پنجاب ڈیسک کی منظوری دے دی گئی ہے۔ الٹراساؤنڈ جتنی بڑی مشین میں لیکوڈ نائیٹروجن سے کینسر ٹیومر کو ختم کیاجا سکتا ہے۔ چین کی کینسر کے علاج کے لیے جدید ترین تکنیک اپنا نے سے کیمو تھراپی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جلد پنجاب کے ایک ہسپتال میں کینسر کے چینی علاج کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے کینسر کے جدید ترین علاج کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ہی چین بھیجا۔ قائد محمد نوازشریف نے بھی کامیاب دورۂ چین کو سراہا او رکہاکہ میں نے 40سال میں ایسی پذیرائی نہیں دیکھی۔ دورہ چین میں زراعت، آئی ٹی، ماحولیات، ایجوکیشن او رہیلتھ سمیت دیگر شعبوں کا بھرپور مشاہدہ کیا، پنجاب میں بھی لائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء نے  کہا کہ چین میں پنجاب کے وفد کو نا قابل یقین پذیرائی دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی امور پر مہارت نے چینیوں کو حیران کردیا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ائیر پروگرام کی منظوری دی گئی۔ صوبہ میں ای بس، چارجنگ سٹیشن، سپر سیڈر سمیت ملٹی سیکٹوریل اقدامات کیے جائیں گے۔ کابینہ نے پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے پراجیکٹ کی تکمیل کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست گندم پالیسی متعارف کرانے کی ہدایت پرگندم کے اجراءکی پالیسی برائے سال 2024-25 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کرشنگ سیزن 2024-25میں شوگر کین (ڈویلپمنٹ) سیس کے ریٹس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسان کارڈ سے 30ارب روپے کے زرعی مداخل کی خریداری کی گئی۔ پنجاب میں گندم کی کاشت کا 100فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 4500ٹریکٹر آ چکے ہیں اور ایک ہزار ڈلیور ہو چکے ہیں۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ بڑھے نہ کمی ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہسپتالوں میں فری میڈیسن کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکو کلچر کے فروغ کے لئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کے لئے شرائط وضوابط کی منظوری دی۔ و زیراعلیٰ ے پنجاب بھر میں شریمپ فارمنگ کے فروغ اور ایکسپورٹ کے لئے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی۔ کابینہ نے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958ء میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے کے لئے اپاہج کرنے پر سزا ایک سے 10سال تک بڑھا دی گئی۔اجلاس میں   ”اپنی چھت ……اپنا گھر“پروگرام کے ماڈل تھری کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ا پنی چھت…… اپنا گھر  پروگرام کے فنڈز نہ روکنے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے داتا دربار کے صحن میں جدید ترین خود کار چھتریاں نصب کرنے کی سکیم اور آئی اینڈ سی کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی۔ اجلاس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی اورایمرجنسی سٹاف کی بھرتی میں نرمی کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی،سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی ڈویلپمنٹ کی منظوری دی گئی۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پنجاب پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے سرکاری سکولوں میں فرنیچر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
 اجلاس میں سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024کی منظوری دی گئی اورمالیاتی اختیار 2.5ملین تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں سکول مینجمنٹ کونسل کے تحت سینکڑوں ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیرکی جائے گی۔ پنجاب بھر میں سکول مینجمنٹ کونسل کے تحت 1100نئے کمرے بنائے جارہے ہیں۔کابینہ نے آئینی ترمیمی بل 2024ء کی منظوری دی اورنیوٹریشن کو بنیادی انسانی حقوق میں شامل کردیا۔ پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت لیبارٹری سرٹیفکیشن کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام،پروٹیکٹڈ ایریاز مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو،پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو اور کونسل آف رائٹس آف پرسن ود ڈس ایبلٹی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کینال واٹر سپلائی رولز 2024، ایڈجسٹمنٹ آف کینال کمانڈ ایریاز رولز 2024 کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب ایریگیشن ریویو بورڈرولز 2024 اور پنجاب ایریگیشن (اپیل اینڈ ریوجن)رولز2024 کے ڈرافٹس کی منظوری دی۔ آئینی ترمیمی بل 2021  اورپنجاب بارڈر ملٹری پولیس اینڈ بلوچ لیوی سروس رولز 2009میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریگولیشن فار رجسٹریشن آف انسٹی ٹیوٹس کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزویشن،کنزرویشن مینجمنٹ) ہوبارہ بسٹرڈ کو عارضی طور فرسٹ شیڈول میں شفٹ کرنے،پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974اور پنجاب پروٹیکٹڈایریاز ایکٹ 2020میں ترمیم کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کو پنجاب سہولت بازار اتھارٹی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹر پنجاب پراونشنل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے لئے 3 بینکنگ فنانس ایکسپرٹ کی بطور پرائیویٹ ممبرز نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کو آپریٹو بینک لمیٹڈ کی ری سٹرکچرنگ اورایشین ڈویلپمنٹ بینک سے طے شدہ ”پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ان پنجاب“کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 3نان آفیشل ممبرز کی نامزدگی اور پاکستان تمباکو بورڈ میں گورنمنٹ آف پنجاب کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25میں ایگریکلچر کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کی شمولیت اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے 25ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے فالو اپ کی منظوری دی۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے لئے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ساہیوال میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمنٹ کی حاصل کردہ اراضی کو ڈی نوٹیفائیڈ کرنے اورتحصیل قصور کے گاؤں رائے کلاں کو ماڈل ویلج کا درجہ دے کر شہید کیپٹن فراز الیاس سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع شیخوپورہ کی نئی ڈویلپمنٹ سکیم اورضلع گجرات کے شہر لالہ موسیٰ کے سیوریج اور ڈرینج کی مرمت و بحالی کی منظوری دی گئی۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے12پراجیکٹ سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع اورپنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام اورلائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے فیلڈ سٹاف کے لئے بائیکس کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیمی اربن ایریاز کیلئے ای بائیکس خریدنے کی ہدایت کی۔محکمہ لیبر اورہیومن ریسورس میں بھرتیوں کی مشروط منظوری دی گئی۔ ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم اورموٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ملازمین کی سروس میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ پنجاب منرل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تنسیخ، ایمرسن یونیورسٹی ملتان کوفنڈز فراہم کرنے، رواں مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے روڈ سیکٹر سکیموں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع جہلم کے لئے روڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ سکیم میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ محتسب اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لیے قواعد و ضوابط طے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں ایڈیشنل سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے سول ڈیفنس ڈائریکٹو ریٹ کے جونیئر کلرک شیراز احمد کے علاج معالجہ کے لئے فنڈز اوربے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے فزیوتھراپسٹ رب نواز خان کے میڈیکل چارجز کی ری ایمبرسمنٹ کی منظوری دی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے مولانا حسن زیب بن گل کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست اورڈاکٹر سید طاہر ظفر بخاری کے میڈیکل کلیمز کی ری ایمبر سمنٹ کی منظوری دی گئی۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی ایکٹ 2013 میں ترمیم کے لئے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2024 کو نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں عدالت کے حکم پر کانسٹیبل نجیب اللہ خان کو شہید کلیم پر اے ایس آئی تعینات کرنے اور چیف منسٹر فنڈ فار ان ڈگنیشن آف سولر پینل پروڈکشن /مینوفیکچرنگ سکیم کا نام چیف منسٹر فنڈ فار ان ڈگنیشن آف سولر پاور ایکیوپمنٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں