پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوگی، قیصر احمد شیخ

  پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوگی، قیصر احمد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے موڈ سے باہر نہیں آرہی،سول نافرمانی کی تحریک بھی ناکام ہوگی۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ لوگ اپنے عزیزوں کو رقوم نہیں بھیجیں گے تو ان کے گھر کیسے چلیں گے، تحریک انصاف اس بیانیہ سے غیر مقبول ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی اور 26 نومبر کو غلطی ہوئی ہے اور انہیں اس کا اعتراف کر کے معاملات کی بہتری کی طرف آنا ہوگا۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ ہم انہیں سیاست میں ملوث کر لیتے ہیں، ہم سیاستدانوں کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

قیصر احمد شیخ