شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خوارج ہلاک، 4 بہادر جوان وطن پر قربان

شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خوارج ہلاک، 4 بہادر ...
شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خوارج ہلاک، 4 بہادر جوان وطن پر قربان
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان  میں خوارج نے  سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں  4 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میں فتنہ الخوارج نے  سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کی حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو بیرونی حفاظتی دیوار سے ٹکرادیا، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس سے قریبی شہری انفراسٹرکچر اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوارج کی سفاکانہ کارروائی میں شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔حملے میں بچوں اورخواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے نہایت بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام 4 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں حوالدارمحمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیاں افغانستان میں موجودخوارج کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، دہشتگردوں کی یہ کارروائی افغان طالبان حکومت کے دعوے کی نفی ہے، افغان عبوری حکومت دہشتگرد گروہوں کی عدم موجودگی کا دعوی کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان حکومت خوارج کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے، پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ سب سے مقدم ہے، پاکستان خوارج اوران کے سہولت کاروں کا تعاقب اورخاتمے کا حق رکھتا ہے۔