چھٹی ویمن جوڈو چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

چھٹی ویمن جوڈو چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) چھٹی ویمن جوڈو چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق لاہور میں کھیلی گئی چھٹی ویمن جوڈو چیمپئن شپ میں واپڈا کی ٹیم نے 95 پوائنٹس کے ساتھ 5 گولڈ اور 2 سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب اور ایچ ای سی کی ٹیمیں تیسرے نمبر پر رہیں۔

 اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر رانا شجاعت علی تھے جنہوں فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی